غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف آپریشن،81املاک سربمہر
ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن ودیگرمقامات پر کارروائی ، متعددغیر قانونی دکانیں مسمار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار،81املاک سربمہر،جوہر ٹاؤن، جوہر ویو، واپڈا ٹاؤن،فیصل ٹاؤن، گلبرگ،سمن آباد، کینال روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا۔جوہر ٹاؤن میں بھلہ روڈپرایک غیرقانونی دکان ، بلاک ای ٹو میں 2 دکانیں ،جوہر ویوسکیم میں 2 دکانیں ،یو ای ٹی سکیم بلاک اے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،سٹرکچر پلان روڈ بالمقابل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سکیم میں غیرقانونی دکان مسمار کی گئی۔واپڈا ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر پر املاک کو فرنٹ جزوی طور پرمسمار کر کے سربمہر کر دیاگیا۔جوہر ٹاؤن بلاک جی فور میں باؤنڈری وال مسمار، یو ایم ٹی روڈپر دکانیں مسمار،غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹاؤن اور گلبرگ میں 29املاک،سمن آباد، کینال روڈپر 34امالک سربمہر،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 18املاک سیل کر دیں جن میں سکول، بیکری، بیوٹی سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، گراسری سٹورشامل ہیں۔
،الیکٹرک سٹور ،کلینک،آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments