محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر دفتر کے دروازے سائلین کیلئے بند

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر دفتر کے دروازے سائلین کیلئے بند

حبس،گرمی میں سائلین گھنٹوں باہر کھڑے رہے ،پانی،بیٹھنے کا انتظام نہ کیاگیا

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مرکزی دفتر میں سائلین کیلئے دروازے بند کر دینے سے شدید مشکلات پیدا ہو گئیں۔ شدید حبس اور گرمی میں سائلین گھنٹوں مرکزی گیٹ کے باہر بیٹھے رہے ۔ذرائع کے مطابق سائلین میں ڈاکٹرز اور محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کی بڑی تعداد شامل ہے جن میں خواتین کی تعداد بھی قابل ذکر ہے ۔ محکمہ کی جانب سے سائلین کیلئے پانی اور بیٹھنے کا کوئی انتظام نہ کیا گیا۔سائلین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی درخواستیں گیٹ کیپر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسکے بعد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار گیٹ کاؤنٹرز سے فائلیں لے کر جاتے ہیں۔ڈاکومنٹ کی جانچ پڑتال اور رسیدیں لینے کیلئے سائلین کو مزید 2 سے 3 گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ اے سی آر، جوائننگ رپورٹ اور دیگر دستاویزات جمع کرانے آنیوالے ملازمین شدید گرمی میں خوار ہوتے رہے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سپیشلائزڈ آفس میں ایپلی کیشن سسٹم کو آن لائن کر دیا ہے ۔صرف درخواست گزاروں کو روکا جا رہا ہے ۔ سپیشلائزڈ آفس میں دیگر کاموں کیلئے سائلین جا سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...