محکمہ صحت کا آپریشن 2غیرقانونی کلینک سیل
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) سی ای او ہیلتھ ساہیوال ڈاکٹر اظہر نقوی کے احکامات پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم وقار شیخ کا جعلی ڈاکٹر اور غیر قانونی کلینکس کیخلاف آپریشن، 2 غیر قانونی کلینک سیل کردئیے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کی ہدایات پر ڈی ڈی ایچ او چیچہ وطنی ڈاکٹر عاصم وقار اور ان کی ٹیم نے بنگلہ اوکانوالہ میں غیر قانونی طبی پریکٹس کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سپیشل برانچ ٹیم کے ہمراہ مختلف کلینکس اور میڈیکل آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا جن کی نشاندہی سپیشل برانچ نے کی تھی۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ بعض افراد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر طبی پریکٹس کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments