موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی، اے ایس آئی زخمی
حویلی لکھا (نامہ نگار) تھانہ حویلی لکھا میں تعینات اے ایس آئی غلام محی الدین موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگیا۔
دیپالپور کے قریب موٹر سائیکل کا ہینڈل لاک ہونے کے باعث غلام محی الدین سڑک کنارے لگے درخت سے جا ٹکرا یا جس سے سر اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں، اسے طبی امداد کے بعد لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments