پانی کے 3 منصوبوں کے حوالہ سے سروے
عارفوالا(تحصیل رپورٹر)ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب بھر کے 14 شہروں جن میں عارفوالا بھی شامل ہے، پانی کے 3منصوبوں کے حوالہ سے سروے کا سلسلہ جاری۔۔۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے 3 قسم کے آبی منصوبوں میں بارشی، پینے کا صاف پانی اور سیوریج کا منصوبہ شامل ہے ۔ ورلڈ بینک کے انوائرنمنٹ آفیسر آصف گیلانیکی سربراہی میں نمائندوں ڈپٹی انوائرنمنٹ آفیسر حسن اور حسن صدیقی نے مرکزی انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹیو محمد حسین حسینی، چیئرمین رانا محمد آصف امین ،صدر جناح چوک ساجد محمود شیخ ،صدر ریشم گلی شیخ محمد ندیم اور جنرل سیکرٹری صدر بازار حاجی چودھری محمد رمضان کے ہمراہ عارفوالا کے بازاروں کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور تاجروں سے ملاقات کی۔ اور ورلڈ بینک کے پہلے منصوبہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments