دیرینہ رنجش پر میلے میں فائرنگ،متعدد افراد زخمی
پاکپتن(خبرنگار) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے چک 68 ای بی ڈوگراں والامیں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی میلے میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 5شدید زخمیوں میں زمان سرور، رحمت علی، محمد مقصود، مشرف ضیاء، مدثر، فیصل، حسن ضیاء اور محمد زمان شامل ہیں ،جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،تاہم پانچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ساہیوال ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی عارفوالاکا کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments