سمن آباد موڑ: فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
لاہور (آن لائن) سمن آباد موڑ کے قریب بھلہ اسٹاپ، واپڈا والی گلی میں واقع ایک فرنیچر کی دکان میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود قیمتی فرنیچر اور دیگر سامان تیزی سے جلنے لگا اور علاقے میں دھویں کے بادل پھیل گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments