شاہدرہ ٹاؤ ن میں قریبی رشتے دار کو قتل کرنے والا ملزم بیٹے سمیت گرفتار

شاہدرہ ٹاؤ ن میں قریبی رشتے دار کو قتل  کرنے والا ملزم بیٹے سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ ٹاؤن میں چند روز قبل قریبی رشتے دار کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے کرایہ کے تنازع پر چھری سے حامد نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد کی نگرانی میں مشترکہ ٹیم ورک سے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان صفدر اور اسکے بیٹے سے مزید انویسٹی گیشن عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...