قصور ،شیخوپورہ:فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

قصور ،شیخوپورہ:فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

پیاز پر پانی پھینکنے پر بزرگ، اراضی تنازع پر 2خواتین سمیت 3افراد کو گولیاں لگیں

قصور، شیخوپورہ(خبرنگار، نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپوٹر) قصور اورشیخوپورہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔قصور سبزی منڈی میں پیاز پر پانی پھینکنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد دو بھائیوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے بزرگ شبیر حسین شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے لاہور ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروزوٹواں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ، جن میں ریاست علی ولد وریام علی ، زرینہ بی بی زوجہ محمد یوسف اور عالیہ دختر ابراہیم شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ریاست علی کا محمد علی وغیرہ سے زمین کا تنازع چلاآرہا ہے گزشتہ روز دونوں گروپوں میں تصادم میں ریاست علی اور دو خواتین شدید زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...