شیخوپورہ:حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

شیخوپورہ:حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ٹرک کی ٹکر سے نامعلوم شخص،گاڑی اور رکشہ تصادم میں خاتون ارسا چل بسیکوٹ عبدالمالک سے خاتون کی لاش برآمد، دوستوں نے فیضان کی جان لے لی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع شیخوپورہ میں مختلف حادثات، فائرنگ کے واقعات کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثات و واقعات کے بعد پولیس اور ریسکیو اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جنڈیالہ شیر خان کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ صدر شیخوپورہ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ہردیو کے قریب تیز رفتار گاڑی اور مسافر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون ارسا جاں بحق جبکہ شکیل، دانش، روبینہ بی بی اور سکینہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں سے بتایا گیا ہے ۔فیروز وٹواں میں اراضی کے تنازع پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ اور تشدد سے 50 سالہ ریاست علی، 40 سالہ زرینہ یوسف اور 13 سالہ عالیہ ابراہیم زخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا، جبکہ مبینہ ملزمان محمد علی وغیرہ فرار ہوگئے ۔کوٹ عبدالمالک موٹروے پل کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جسے مردہ خانہ منتقل کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقے فاطمہ میرج ہال بند روڈ پر رقم کے لین دین کے تنازع پر دوستوں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان فیضان علی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے بھائی رحمان علی کی درخواست پر حافظ واحد، شہباز اور علی گادی وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...