وارداتیں : شہری لاکھوں نقدی، زیورات، فونز سے محروم
اکرام ساڑھے 4لاکھ ، پرویز2تولہ سونا ، ابوسفیان سے پونے 6لاکھ نقدی لے گئے
قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے لاکھوں روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیاجبکہ نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ لاکھو دیر گوڈے والا کا رہائشی اکرام علی ہلہ کے نجی بینک سے نقد رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ملزمان مبینہ طور پر شہری سے 4 لاکھ 58 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ بگھیانہ کلاں کے رہائشی محمد پرویز ولد عنایت کے گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم چور گھر سے 40 ہزار روپے نقدی اور دو تولہ طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ جاگووالا چک 40سے نامعلوم چور نصب ٹرانسفارمر سے مبینہ طورپر 5لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری لے گئے ۔ پولیس تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ کھوکھر اشرف میں نامعلوم چور ابو سفیان کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر گھر سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور ساڑھے 3تولہ طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments