پاکستان رینجرز میں بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب
لاہور(آئی این پی)پاکستان رینجرز پنجاب میں بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ پاکستان رینجرز (پنجاب) میں مجموعی طور پر 964 ملازمتوں پر درخواستیں مطلوب ہیں۔
سپاہی جنرل ڈیوٹی کے پانچویں گریڈ کی ملازمتوں پر ملک بھر سے امیدواروں کی درخواستیں مطلوب ہیں، کامیاب امیدواروں کو تنخواہ کے ساتھ راشن الاونس اور وفاقی حکومت سے مروجہ منظور شدہ مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مذکورہ پوسٹوں پر 72 پوسٹ میرٹ پر دی جائیں گی۔ 50 فیصد کوٹہ یعنی 482 سیٹوں پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدوار جب کہ دیگر پر سندھ شہری، دیہی خیبر پختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، جی بی اور آزاد کشمیر کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments