دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا سالانہ جلوس میلادالنبی ؐ کا انعقاد

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا سالانہ جلوس میلادالنبی ؐ کا انعقاد

نبی کریم ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں،علماکاشرکا سے خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام سالانہ جلوس میلادالنبی ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو سے شروع ہو کر دربار بی بی پاکدامنؒ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی عمران حنفی اور مفتی محمد مدنی نے کی، جبکہ علما کرام، طلبہ، عقیدت مندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلوس کے شرکا کا شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی۔ شرکا کا مذہبی جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر سرکار کی آمد، مرحبا مرحبا کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

جلوس میں مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا کلیم فاروقی، مولانا محمد سلیم نعیمی، مفتی بلال فاروق نعیمی، مولانا عامر سلطان، مولانا احمد رضا سعیدی، مولانا ارشد جاوید، مولانا محمد امین نعیمی، مفتی اویس رضوی، علامہ یاسین قادری سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں اور علماکرام نے شرکت کی۔جلوس کے دوران عقیدت مندوں نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ؐسے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی قیصر شہزاد نعیمی نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ ؐ نے انسانیت کو محبت، رواداری، اخوت اور حسنِ اخلاق کا درس دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...