جمہوری حق سے روکنا انتہائی افسوسناک:جماعت اسلامی خواتین

 جمہوری حق سے روکنا انتہائی افسوسناک:جماعت اسلامی خواتین

اوچھے ہتھکنڈوں سے خواتین کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے :جنرل سیکرٹری

لاہور، (سیاسی نمائندہ) قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے عوامی مسائل، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین کے کامیاب دھرنے پر پنجاب بھر سے آنے والی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین نے اپنی بھرپور شرکت سے ثابت کر دیا کہ وہ عوامی مسائل سے لاتعلق نہیں اور اپنے خاندانوں کے حقوق کے لیے ہر پُرامن جمہوری جدوجہد میں صفِ اوّل میں کھڑی ہیں۔

ثمینہ سعید نے گجرات، فیصل آباد اور دیگر مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کی گاڑیوں کو روکے جانے کے واقعات پر شدید غم و غصے ، مذمت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن خواتین کو اپنے جمہوری اور آئینی حق کے استعمال سے روکنا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے خواتین کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، بلکہ عوام کے اندر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا جذبہ مزید مضبوط ہوتا ہے ۔قائم مقام سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وسطی پنجاب کے صرف چند اضلاع کی مدد اور بھرپور شرکت کے باوجود دھرنے میں خواتین کی شاندار حاضری ان کے عزم، شعور اور تنظیمی قوت کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...