جامعہ اشرفیہ، عمرہ تربیتی پروگرام، مناسک اور حاضری کے آداب سے آگاہی

جامعہ اشرفیہ، عمرہ تربیتی پروگرام، مناسک  اور حاضری کے آداب سے آگاہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ میں مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیرسرپرستی عمرہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔

 جس میں علما کرام نے عازمین عمرہ کو مناسک کی ادائیگی، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے فضائل اور روضہ اقدس پر حاضری کے آداب سے تفصیلی آگاہ کیا۔ مقررین نے احرام باندھنے ، طواف، سعی اور حلق و قصر کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عازمین کو عمرہ کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مختلف امور اور ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔ علما کرام نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب اور اس موقع پر اختیار کیے جانے والے طریقہ کار سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...