وائلڈ لائف رینجرز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی شکار پر 26 چالان
درجنوں نایاب پرندے برآمد، 10ملزمان کیخلاف مقدمات درج اور 6کو جرمانہ
لاہور (آن لائن)وائلڈ لائف رینجرز نے متعدد کارروائیوں کے دوران 26 ملزمان کے چالان کر کے درجنوں نایاب پرندے برآمد کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف ٹیموں نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 درجن طوطے ، 2 کالے تیتر، 2 کیسٹرل، 10 نٹنگ گیئرز اور 7 پنجرے برآمد کیے ۔ اس دوران 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، 6 کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے ۔ تمام ضبط شدہ پرندوں کو واپس ان کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ اور نارووال میں ڈیلر نعیم الیاس کو گرفتار کر کے 60 گانیدار طوطے برآمد کیے گئے ، جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج کر طوطے بدوال فاریسٹ میں آزاد کرنے کا حکم دیا۔ بہاولنگر میں 11 ملزمان سے 16 طوطے ، 2 کالے تیتر اور 7 پنجرے پکڑ کر 8 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ علاوہ ازیں راجن پور، ملتان، اٹک، راولپنڈی اور بھکر میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے کیسٹرل، تیتر اور نٹنگ گیئرز برآمد کر کے ملزمان کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments