کوٹ لکھپت :ڈمپنگ سائٹ سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن
گندگی،تعفن اور مچھروں کی بھرمار، شہریوں کا ڈمپنگ سائٹ کی فوری منتقلی کا مطالبہ
لاہور (آن لائن) کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے قریب رہائشی علاقے کے وسط میں قائم غیر قانونی ڈمپنگ سائٹ کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، جہاں شہر کے مختلف حصوں کا کوڑا کرکٹ لا کر پھینکا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت اور اس کے گرد و نواح کی آبادی کے بیچ بنائی گئی اس ڈمپنگ سائٹ سے اٹھنے والے شدید تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ علاقے میں مکھیوں، مچھروں اور حشرات الارض کی بھرمار ہو گئی ہے جس سے مختلف موذی اور وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں اور رہائشی گھروں کے بالکل قریب روزانہ کی بنیاد پر ٹنوں کے حساب سے کوڑا ڈمپ کیا جا رہا ہے ، جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے والارحام اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈمپنگ سائٹ کو رہائشی آبادی سے دور کسی غیر آباد جگہ منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments