معروف سٹور گودام پر چھاپہ، 2 کروڑ کی ایکسپائر اشیا تلف
ناقص اشیا کو دوبارہ سپلائی کیلئے تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی
لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا اٹاری نشتر ٹاون میں معروف سٹور گودام پر چھاپہ، 2کروڑ مالیت کی ساڑھے 5ٹن ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں، ایکسپائر اشیا کی بڑی کھیپ برآمد ہونے پر 10لاکھ جرمانہ عائد کر کے یونٹ بند کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق 5ہزار 500کلو چیا سیڈز، چنا پاپڑی، کارن فلور سمیت مختلف اشیا اور 400کلو گوشت تلف کر دیا گیا۔ ایکسپائر ناقص اشیا کو دوبارہ سپلائی کے لیے تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،انتہائی لازم ریکارڈ، سپلائی اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائے گئے، اشیا پر لگائے گئے لیبل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور نہ تھے ،ریکس میں حشرات اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گئے، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، یونٹ میں موجود فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، سٹور سے آن لائن آرڈرز کے ذریعے ملک بھر میں اشیا سپلائی ہوتی تھیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ خوراک میں جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب سے ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے مشن پر ہیں،صوبہ بھر میں جعلسازی کے تمام راستے بند،ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments