لاہور، نارنگ ،نارووال سیکشن:ٹرینیں بوگی کمی، تاخیر کا شکار

لاہور، نارنگ ،نارووال سیکشن:ٹرینیں بوگی کمی، تاخیر کا شکار

مسافر سخت گرمی میں اذیتناک سفر کرنے پر مجبور ، وزیرریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) لاہور، نارنگ منڈی اور نارووال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی مسلسل تاخیر بوگیوں کی کمی اور ناقص انتظامات نے مسافروں کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا۔ مسافر سخت گرمی میں اذیتناک سفر کرنے پر مجبور ہیں، انکا کہنا ہے کہ متعدد بار احتجاج اور اعلیٰ حکام کے نوٹس میں مسئلہ لانے کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق اس ریلوے سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کے ریک مبینہ طور پر دوسرے سیکشنز کی ٹرینوں کیلئے استعمال کیے جانے کے باعث یہاں چلنے والی گاڑیاں اکثر تاخیر کا شکار رہتی ہیں جبکہ دستیاب کوچز کی تعداد مسافروں کی ضرورت کے مقابلے میں انتہائی کم ہونے کے باعث ٹرینوں میں غیر معمولی رش رہتا ہے۔

شدید گرمی اور حبس کے دوران بعض اوقات گنجائش سے کہیں زیادہ مسافر کوچز میں سوار ہوتے ہیں جبکہ جگہ نہ ملنے کے باعث متعدد مسافر انتہائی خطرناک انداز میں دروازوں اور انجن کے قریب لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ بنیادی سفری سہولیات کے فقدان نے لاہور، نارنگ منڈی اور نارووال کے درمیان سفر کو شدید دشوار بنا دیا ۔متاثرہ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے فوری نوٹس لینے ، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنانے ، ضرورت کے مطابق اضافی کوچز فراہم کرنے اور لاہورنارنگ منڈی نارووال سیکشن کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...