سکول بسوں ، ویگنوں ، کوسٹروں کی خصوصی چیکنگ کافیصلہ

سکول بسوں ، ویگنوں ، کوسٹروں کی خصوصی چیکنگ کافیصلہ

غیر محفوظ سکول ٹرانسپورٹ کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے :سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے سکول جانے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رکشوں، ویگنوں، بسوں، سکول وینز، کوسٹرز اور دیگر پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے غیر محفوظ سکول ٹرانسپورٹ کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے ۔مراسلے میں سکول وینز، بسوں، کوسٹرز اور پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس کی خصوصی جانچ کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول ٹرانسپورٹ کے فیول سسٹم، ایل پی جی سلنڈرز، الیکٹرک وائرنگ، بریکس اور ایمرجنسی ایگزٹس کی بھی خصوصی انسپکشن کی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ بچوں کو سکول لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں غیر قانونی یا غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ خطرناک تبدیلیوں یا غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیوں کو ان فٹ قرار دے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مراسلے میں موٹر وہیکل ایگزامینرز کو سکول ٹرانسپورٹ کی خصوصی فٹنس انسپکشن کا پابند بنانے جبکہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، موٹر وہیکل ایگزامینرز، ٹریفک پولیس اور متعلقہ تعلیمی اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...