تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے : ڈی آئی جی

 تھانوں میں لیڈیز اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے : ڈی آئی جی

ربیع الاول میں بھی پولیس افسران بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں:خطاب

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین کی مدد اور رہنمائی کیلئے تھانوں میں لیڈیز پولیس اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، جبکہ ایس ایچ اوز لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بنیادی دفتری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سٹی ڈویژن میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ہونے والے تمام پروگراموں کو انتہائی سنجیدگی سے مانیٹر کیا جائے ۔ محرم الحرام کی طرح ربیع الاول میں بھی پولیس افسران بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ پولیس افسران محافل اور جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ممکنہ فلیش پوائنٹس کو قبل از وقت حل کیا جائے ، جبکہ سکیورٹی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہا جائے ۔ معاشرے سے آئس جیسے خطرناک نشے کی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سود خوری کے خاتمے کیلئے بھی ایس ایچ اوز متحرک رہیں اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...