میاں شبیر لاہور چیمبرآف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوونیئر مقرر
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے میاں شبیر کو کمیٹی آن بزنس ریلیشنزشپ ود سکینڈیون ممالک سویـڈن سٹینڈنگ کمیٹی کا کنوونیئر مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
میاں شبیر چیمبر آف کامرس کے 28سال سے سینئر ممبر ہیں، وہ چیمبر میں کئی پلیٹ فارمز پر متحرک رہ چکے ہیں انکا شمار آزاد گروپ کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے ۔صدر چیمبرنے شبیر میاں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر 10 کمیٹی ممبران کا چنائوکریں اور باقدگی سے اجلاس کریں تاکہ سکینڈیون ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور تجارتی معاہدے کیے جاسکیں۔ میاں شبیرنے صدر کی ہدایت پر کمیٹی کو متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments