نارنگ منڈی میں نان روٹی مہنگی، مشکلات بڑھ گئیں
نان کی قیمت 30اور روٹی 25روپے ہوگئی، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ منڈی اور گردونواح میں نان روٹی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ 20 روپے میں فروخت ہونے والا نان اب 30 روپے ، جبکہ روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ نان فروشوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نان روٹی کی قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں، تاہم شہریوں نے یکمشت 10 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی عام آدمی کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں روٹی جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت بڑھنے سے غریب اور متوسط طبقے پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ شہریوں نے ضلعی و مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے کر سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments