پولیو مہم ، 22 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے
لاہور میں کیچ اپ ڈے کا دوسرا روز،ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)لاہور میں گزشتہ روزانسداد پولیو مہم کے کیچ اپ ڈے کے دوسرے اور آخری روزپولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ چھ روز کے دوران شہر میں 22 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ دو دن ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کیلئے وقف کیے گئے ۔انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز کے مطابق ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی کیچ اپ ڈے کا ہدف ہے ، پولیو ٹیمیں ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں۔سربراہ انسداد پولیو پروگرام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ویکسین سے محروم بچوں کی اطلاع 1166 پر فراہم کریں اور پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments