SECP انشورنس رولز کا نوٹیفکیشن مشاورت کیلئے واپس لے :جنید زیدی

SECP انشورنس رولز کا نوٹیفکیشن  مشاورت کیلئے واپس لے :جنید زیدی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پروفیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سروئیرز آف پاکستان کے صدر جنید زیدی نے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے مجوزہ انشورنس رولز 2026 بمطابق ایس آر او 1686 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے کہا ہے کہ SECP کے مجوزہ قواعد یکم اکتوبر 2026میں متعلقہ فریقین کو اپنی آراء اور تجاویز جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی تاہم اسکا نوٹیفکیشن انشورنس سروئیرز کو 3 نومبر کو بذریعہ ای میل موصول ہوا، جب مشاورت کی مقررہ مدت پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔ SECP نے اس سے قبل بھی انشورنس بل کا مسودہ متعلقہ فریقین کو مطلع کیے بغیربراہِ راست پارلیمنٹ میں پیش کر دیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ SECP مجوزہ انشورنس رولز کا نوٹیفکیشن واپس لے اور اسے پارلیمنٹ سے بھی واپس لیا جائے تاکہ تمام متعلقہ فریقین کیساتھ مشاورت سے متنازعہ شقوں کو  حل کرکے اسے دوبارہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...