خدمت مراکز میں جدید سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کاحکم

خدمت مراکز میں جدید سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کاحکم

عوام کو سہولیات فراہمی میں مزید آسانی اور بہتری لائی جائے :آئی جی عبدالکریم

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی ڈاکٹر شہزاد آصف نے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی، جدید سہولیات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس خدمت مراکز میں جدید سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور بہتری لائی جائے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں قائم 256 خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو 16 مختلف ڈیجیٹل سہولیات اور خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز گلوبل کے ذریعے 42 ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے بھی پاکستانی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ابتک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی ان سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...