عوام کاتحفظ،سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
نیپرا کی جانب سے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن عوام کیلئے ایک اور معاشی دھچکا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، ٹیکسوں اور یوٹیلٹی بلوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، ایسے میں بجلی نرخوں میں مزید اضافہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے ۔ بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعت، زراعت اور کاروباری شعبہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کاتحفظ اور سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments