مسلمان تحفظ ِ حرمین شریفین کیلئے ہر قربانی پر تیار : مولانا امجد

مسلمان تحفظ ِ حرمین شریفین کیلئے ہر قربانی پر تیار : مولانا امجد

وہ وقت جلد آئیگا جب شہدائے غزہ کی قربانیوں کے نتیجے میں قبلہ اول بھی آزاد ہوگا

لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلم حکمران حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ اور غزہ کے مظلوموں اور کشمیر کے نہتے آزادی کی جدوجہد کرنیوالوں کیلئے متحد ہو جائیں تو کامیابیاں مسلمانوں کی نصیب بن جائینگی۔ قبلہ اول کے تحفظ کیلئے خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسلامی غیرت وحمیت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کے مقابلے کیلئے متحد ہوجائیں۔

غزہ کے مظلوم معصوم بچوں کی بددعائیوں نے عالمی درندے نیتن یاہو کے خوابوں کو چکنا چور کر کے رکھ دیا اقتدار کا دوام کی سوچ رکھنے والا نیتن یا ہو آخر کار اقتدار سے محروم ہو گیا اور وہ وقت جلد آئے گا جب شہدائے غزہ کی قربانیوں کے نتیجے میں قبلہ اول بھی آزاد ہوگا اور مسلمان قبلہ اول پر بھی اسلام کے پرچم لہرانے میں کامیاب ہونگے ۔ مولانا امجد خان نے کہا حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان متحد ہیں، ان مقامات کے تحفظ کیلئے ضرورت پڑی تو پاکستان کا بچہ بچہ اپنی جان نچھاور کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا حرمین سے ہمارا تعلق ایمانی روحانی اور قلبی ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا پوری دنیامیں مظلوموں کی کامیابیاں ہوں گی ،کشمیر میں بھی ہندوئوں کے مظالم اپنے اختتام کی طرف جا رہے ہیں، کشمیر کے مظلوم لوگوں کی تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے کہا کفر والحاد اور طاغوتی قوتوں کے مقابلے کیلئے مدارس کا وجود ناگزیر ہے ، دینی مدارس نے وطن کی سلامتی اور اسلام کی تبلیغ اور ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کیاہے اور ائیندہ بھی کردارادا کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...