مدارس کے کل بھی چوکیدار تھے آج بھی ہیں : طاہر اشرفی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مدارس عربیہ کو کوئی خطرہ ہے نہ ان کیخلاف کسی قسم کا کوئی غیر قانونی اقدام ہو رہا۔۔۔
مدارسِ عربیہ مسلمانوں اور پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب نے مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے مسائل حل کیے ہیں۔ ہم مدارسِ عربیہ کے کل بھی چوکیدار تھے ، آج بھی ہیں اور انکے تحفظ اور خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments