میرج ہالز اونرز کی ون ڈش قانون میں تبدیلی کی تجاویز

میرج ہالز اونرز کی ون ڈش قانون میں تبدیلی کی تجاویز

ایک سے زائد ڈشز پر ٹیکس،این او سی نفاذ ،فارم ہاؤسز کو رجسٹرڈ کرنیکا مطالبہ

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کو ون ڈش قانون میں تبدیلی کی تجاویز دید یں۔ ایک سے زائد ڈشز پر ٹیکس اور این او سی کے نفاذ اور غیر رجسٹرڈ فارم ہاؤسز کو رجسٹرڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صدر لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن ملک اشفاق اشرف نے تجویز دیتے کہا کہ ون ڈش قانون کو برقرار رکھا جائے مگر اس میں ترامیم کی جائیں کہ جو صاحب ثروت ایک سے زیادہ ڈشز بنوائیں اس پر فی ڈش ٹیکس لگایا جائے اور یہ پیسہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں پر لگایا جائے ۔ اب بھی امیر لوگ رشوت دیکر ون ڈش سے زیادہ سہولت لیتے ہیں۔ اس اقدام سے رشوت ستانی کا دروازہ بھی بند ہو گا اور پنجاب حکومت کو کروڑوں کی آمدنی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...