محکمہ بلدیات آڈٹ کاجائزہ، 5 کروڑ کی بے ضابطگی پکڑی گئی

 محکمہ بلدیات آڈٹ کاجائزہ، 5 کروڑ کی بے ضابطگی پکڑی گئی

قبرستان کیلئے اراضی کا قبضہ لئے بغیر ادائیگی ودیگرمالی معاملات پر ہدایات جاری

لاہور (سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے 81ویں اجلاس میں محکمہ بلدیات و ترقیاتِ کمیونٹی سے متعلق آڈٹ سال 2023-24 اور 2024-25 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین احمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 54 آڈٹ پیراز زیر غور آئے ۔ کمیٹی نے قبرستان کیلئے اراضی کا قبضہ لئے بغیر 5 کروڑ کی بے ضابطہ ادائیگی سمیت دیگر مالی معاملات پر محکمہ کو ہدایات جاری کردیں۔کمیٹی نے معاملے پرجمعہ تک حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کرلی ۔

کمیٹی نے متعلقہ افسروں کی عدم موجودگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہدایت کی کہ آئندہ جس محکمے سے متعلق معاملہ اجلاس میں زیر بحث آئے ، متعلقہ افسروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ کمیٹی نے محکمہ کو وزیراعلیٰ کی جانب سے آئی ٹی بارے جاری انکوائری کی موجودہ صورتحال معلوم کرکے جمعہ تک رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔ کلورٹس کی کٹوتی نہ کرنے پر اضافی ادائیگی معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا اورمحکمہ کو ہدایت کی گئی کہ اس بار بار سامنے آنے والے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...