137اسامیوں پر سینکڑوں امیدوار کامیاب ، نتائج کا اعلان

137اسامیوں پر سینکڑوں امیدوار کامیاب ، نتائج کا اعلان

امیدوارمختلف محکموں میں اسامیوں پر کامیاب، پی پی ایس سی کانوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے  مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔بی اوآر فیصل آباد میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں کیلئے 311 امیدوار مشال رباب، طاہرہ سبین، بشری ٰ عارف، سفیان، عبدالجبار ودیگرتحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ،بی اوآرکوٹ ادو میں جونیئر کلرک کی دو اسامیوں پر 40 امیدوار شہزاد، طلحہ شبیر، دانیال شہباز، فیصل حیات ودیگر ، چیف منسٹر انسپکشن ٹیم میں لا آفیسر کی 3 اسامیوں پر 15 امیدوار مریم یمین، فرحان شہزاد ودیگر ، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ میں موٹر موبائل پٹرول انسپکٹر کی 34 اسامیوں پر 137 امیدوار نازیہ اسلم، ندا گل، جویریہ اشرف، آصفہ فاروق جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں اسسٹنٹ کی 5 اسامیوں پر 89امیدوار آمنہ نور، ناہید سعید، ثمرہ پروین، ناہید اختر، حافظہ ونیزہ ودیگر کامیاب قرار پائے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 36اسامیوں پر 36 امیدواربختاور، تہذیب زہرہ، مشال اختر، اقرا بشیر، قمر الحق ودیگر کامیاب قرار پائے ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں ،انہیں انٹرویو کیلئے کال لیٹرز بھی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...