ڈی ایس ریلوے کاسانگلہ ہل وزیرآباد سیکشن کا معائنہ ،ہدایات جاری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے سانگلہ ہل تا وزیرآباد سیکشن کا خصوصی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹریک کی گیٹس اور حفاظتی آلات کا جائزہ لیا گیا۔
ہنگامی صورتحال میں لیول کراسنگ گیٹ ٹوٹ جانے پر فوری طور پر گیٹ کو محفوظ بنانے کے عملی طریقہ کار کی مشق کی گئی۔ ڈی ایس نے سیفٹی عملے کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments