این سی سی آئی کا نجی سکول میں دو روزہ سائبر آگاہی سیشن
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی قیادت میں نجی سکول میں دو روزہ سائبر آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کی ٹیم کی جانب سے سکول کے طلبہ کو آن لائن تحفظ پر بریفنگ د ی گئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید نے طلبہ کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور آن لائن ہراسانی سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا، ماہرین نے طلبا کو آگاہ کیا کہ غیر ضروری آن لائن روابط اور ذاتی معلومات کا غیر محتاط استعمال سائبر جرائم کا باعث بن سکتا ہے ،ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments