علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ دو کتے برآمد،پلانٹ آپریٹر کیخلاف مقدمہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلویز پولیس سپیشل برانچ کی کارروائی، علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ دو کتے برآمد کرلئے ۔
علامہ اقبال ایکسپریس کی چیکنگ کے دوران دو کتے پکڑ ے گئے ۔ٹرین پلانٹ آپریٹر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے کے عوض کراچی سے دو کتے بغیر بکنگ لے کر آرہا تھا۔خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے رائیونڈ سٹیشن پر ٹرین چیکنگ کی، دونوں کتوں کو کوٹ لکھپت سٹیشن پر ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا ۔ریلویز پولیس نے ٹرین کے پلانٹ آپریٹر محمد خان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریلویز پولیس نے کتوں کو چارج کروا کر 7ہزار690 روپے جرمانہ ریلوے ریونیو میں جمع کروادیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments