لیسکو کی شالامار ڈویژن میں نئی دو منزلہ دفتری عمارت کا افتتاح
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے شالامار ڈویژن کی نئی دو منزلہ دفتری عمارت کا افتتاح کیا۔
نئی عمارت سول ڈائریکٹوریٹ لیسکو کے تحت تعمیر کی گئی، جسکا مجموعی رقبہ 27 ہزار 530 مربع فٹ ہے ۔عمارت میں دو ایگزیکٹو رومز، چار ہالز، 15 دیگر کمرے اور چار کامن باتھ رومز تعمیر کیے گئے ہیں۔ منصوبے پر تقریباًپانچ کروڑ روپے لاگت آئی،لیسکوچیف انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ نئی عمارت میں دفتر کی منتقلی سے افسران، ملازمین اور صارفین کو بہتر دفتری سہولیات میسر آئیں گی۔دفتری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ملازمین کو جدید سہولیات کی فراہمی لیسکو کی ترجیحات میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments