مین بلیوارڈ گلبرگ تا قرطبہ چوک جدید ٹرام چلنے کیلئے تیار

 مین بلیوارڈ گلبرگ تا قرطبہ چوک جدید ٹرام چلنے کیلئے تیار

پہلی ٹرام کا ٹیسٹ رن جاری،مزید 4 ٹرامز چین سے منگوائی جائیں گیمسافروں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ، کشادہ انتظام ،کشادہ آٹومیٹڈ کیبن ہونگے

لاہور (این این آئی)پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید ٹرام لاہور میں چلنے کیلئے تیار ہے ۔ٹائروں پر چلنے والی ٹرام مین بلیوارڈ گلبرگ تا قرطبہ چوک جائے گی۔جدید ٹرام چائنہ چوک سے مال روڈ تا استنبول چوک روٹ کور کرے گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے مزید 4جدید ٹرامز چین سے منگوائی جائیں گی۔لاہور پہنچنے والی پہلی وہیل بیسڈ ٹرام کی ٹیسٹ رن جاری ہے ۔ ٹرام کے اندر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ، کشادہ انتظام موجود ہے ۔ ٹرام کے اندر مسافروں کے کھڑے ہونے کا بھی  انتظام ہے، ٹرام کے کل 6دروازے ، 3ایک جبکہ 3 دوسری جانب ہیں۔ دونوں جانب کشادہ اور آٹومیٹڈ سسٹم کے کیبن بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...