آئی جی کالاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے اقدامات تیزکرنے کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت لاپتہ خواتین کی بازیابی پرجائزہ اجلاس ہوا۔
صوبہ بھر ایس پیز انویسٹی گیشن کی بذریعہ ویڈیولنک شرکت،آئی جی نے لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے اقدامات تیزکرنے کاحکم دیدیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بھرپوراقدامات کررہی ہے ،صوبائی سطح پرخواتین افسروں ،سپیشل برانچ اورانویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں،لاپتہ خواتین کوشناختی کارڈ، پاسپورٹ،سمزاوربینک اکاؤنٹس سے ٹریس کرے انکی بازیابی کیلئے سندھ،بلوچستان،کے پی کے ،گلگت سمیت کشمیر کی جیلوں سے بھی ڈیٹا لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔آئی جی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ ڈی پی اوزاورایس پیزانویسٹی گیشن تفتیشی افسروں کے ہمراہ روزانہ اجلاس کریں،زیرالتوااوررواں سال ے نئے کیسزپرفوکس کریں،دیگر صوبوں کی پولیس، جیل خانہ جات اور ایف آئی اے سے رابطہ رکھیں،متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن ہرکیس فائل روزانہ دیکھ کررپورٹ پیش کرے ،یکم جنوری 2021تاجون 2026کے زیرالتوا کیسزدوبارہ دیکھیں تاکہ لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے کوئی کمی نہ رہ جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments