مزدور تنظیموں اورٹریڈ یونین کامسائل حل نہ ہونے پر احتجاج

 مزدور تنظیموں اورٹریڈ یونین کامسائل حل نہ ہونے پر احتجاج

کم از کم اجرت ،پنشن مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے ، گرانٹس فراہمی کے مطالبات

لاہور (خبر نگار )لاہور کی مزدور تنظیموں اور ٹریڈ یونین کنفیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے مزدوروں کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت اورپنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت گرانٹس اور پورٹل کے مسائل حل کئے جائیں،صنعتی ،کمرشل اداروں اور بھٹہ جات پر لیبر قوانین پر عمل درآمد کرانے کیساتھ تمام ورکرز کو ای او بی آئی، سوشل سیکورٹی اور ویلفیئر گرانٹس کا حق دلایا جائے ، پرائیوٹیائزیشن کی مزدور دشمن پالیسی کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے ،برطرف مزدوروں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے۔ ریلوے ورکرز یونین ورکشاپس کے سنیئر رہنما فضل واحد، متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کے رہنما الطاف بلوچ، چودھری اشرف، حنیف رامے ، ٹیکسٹائل پاور لومز اینڈ گارمنٹ ورکر فیڈریشن کے رہنما نیاز خان، ٹریڈ یونین فیڈریشن پنجاب کی رہنما نصرت بشیر ظفر ودیگر نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...