5سال میں380لاپتہ خواتین کی بازیابی ، دو کمیٹیاں قائم
ڈی آئی جیز کی زیر سرپرستی کمیٹیاں لاپتہ خواتین کے کیسز کو حل کریں گی
لاہور (مد ثر حسین سے)انویسٹی گیشن کے گرتے معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ ،ہائیکورٹ کے احکامات پرآئی جی پنجاب عبدالکریم نے دو اعلیٰ سطح کمیٹیاں بنا دیں۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کامران خاں پہلی کمیٹی کے سربراہ مقرر،ڈی آئی جی ذیشان رضا ،ایس پی ماڈل ٹائون کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پراسیکیواٹر کو آن لائن چالان بھجوانے کا تجربہ کیا جائیگا۔اعتراضات بھی آن لائن ہی دور کئے جائینگے ۔افسر اپنی موجودگی میں تمام کیسز کے چالان آن لائن بھجوائیں گے ۔15روز بعد کمیٹی آن لائن چالان کی رپورٹ آئی جی کو دیگی جسکے بعد انویسٹی گیشن کے آن لائن چالان بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری کمیٹی لاہورسمیت پنجاب بھر میں 2021 سے 2025 تک لاپتہ ہونیوالی 380 خواتین کی بازیابی کیلئے کام کریگی جسکے سربراہ بھی ایڈیشنل آئی جی کامران خاں ہونگے۔ کمیٹی ڈی آئی جیز کی سربراہی میں لاپتہ خواتین کے کیسز کی مانیٹرنگ کریگی۔ڈی آئی جیز تمام اضلاع سے تفتیشی افسروں کو بلا کر ہر لاپتہ خاتون کاتفتیشی معیار اور پراگرس چیک کرینگے ۔ہر ضلع میں حل شدہ کیسز کے تفتیشی معیارکومدنظر رکھ کر لاپتہ خواتین کے کیسز کو حل کیا جائیگا۔پنجاب بھر سے لاپتہ خواتین بارے رپورٹس روزانہ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments