تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام یومِ تعظیم قرآن منایا گیا
لاہور( سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام یوم تعظیم قرآن منایا گیا۔ خطبا نے خطبات جمعہ میں قرآن مجید اور دیگر مقدسات اسلام کی تعظیم و توقیر کے موضوع پر جمعہ پڑھایا اور توہینِ قرآن کے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام دروغہ والا لاہور میں یومِ تعظیمِ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور این سی سی آئی اے توہینِ مقدسات کے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments