خانیوال:ڈاکوؤں کی شادی والے گھرلوٹ مار،خواتین پرتشدد

خانیوال:ڈاکوؤں کی شادی والے گھرلوٹ مار،خواتین پرتشدد

ملزم 6تولہ طلائی زیورات،نقدی،موبائل فون،بندوق اورسامان لو ٹ کرفرارکھوجی بلواکرایک گھرسے اسلحہ برآمد،پولیس کے 1ملزم پکڑکرچھوڑنے پراحتجاج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار )ڈاکوؤں نے 4گھنٹے تک شادی والے گھر میں لوٹ مار کی،سیف کی چابی نہ دینے پر ڈاکوؤں نے خواتین پر لوہے کے راڈوں سے بد ترین تشدد کیا ،متاثرہ شخص نے فیصل آباد سے کھوجی بلوا کر پولیس کی موجودگی میں ایک گھر سے مسروقہ بندوق سمیت خطرناک اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،بعد ازاں اسے چھوڑ دیا ،جس پرمتاثرین نے احتجاج کیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 17اے ایچ میں محمد سلیم جس کے گھر چند روز قبل شادی ہوئی تھی کے گھر دیواریں پھلانگ کر 6ڈاکو داخل ہوئے ، اہل خانہ سے سیف کی چابیاں مانگیں اور خواتین کے انکار پر ان پر لوہے کے سریوں سے وار کر کے شدید زخمی کردیا ،بعد ازاں سیف سے 6تولہ سونے کے زیورات ،22ہزار روپے نقدی ،موبائل فون،ایل سی ڈی ،لائسنسی بندوق 12بور اور قیمتی پارچہ جات لوٹ لئے ،متاثرین کے مطابق ڈاکوؤں نے چار گھنٹے تک لوٹ مار کی اور گھر کا مکمل صفایا کر کے تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر نے کے دوران جھگڑا ہو گیا اور ایک ڈاکو کے چہرے سے نقاب اتر گیا جس سے اس کی شناخت ہو گئی مگر ڈاکو اپنے ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر فرار ہو گئے ،متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں