پنجاب حکومت کاانٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن سکالرشپ کا اعلان

پنجاب حکومت کاانٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن سکالرشپ کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ اور گریجوایشن سکالرشپ کا اعلان کردیا ۔ پنجاب حکومت نے پنجاب انڈونمنٹ فنڈز کے سکالر شپ کااعلان کردیا۔

 یہ سکالر شپ سپیشل کوٹہ تعلیمی سکالر شپ ہیں جو ایسے طلبا کو مل سکتے ہیں جنہوں نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 2022 میں پاس کیا اور وہ یتیم ، درجہ چہارم کے ملازمین کے بچے ، اقلیتی مذہب اور خصوصی طلبا کے کوٹے میں آتے ہوں جبکہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلین کے بچے بھی ان سکالر شپ کے لئے اہل ہیں ، آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں