کشمیر پر بھارتی قبضہ قبول نہیں کرتے ،سمیع اللہ فاروق

 کشمیر پر بھارتی قبضہ قبول نہیں کرتے ،سمیع اللہ فاروق

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے یوم کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرتے ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی جنگ میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کی عوام بالخصوص ضلع مظفرگڑھ کی عوام بھارت کے اس تسلط پر سراپا احتجاج ہے ۔ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کشمیر کی آزادی کی جنگ میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کا ساتھ دیں گے اور آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ر ڈی پی اومظفرگڑھ صفدر کاظمی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جس کی تمام پاکستانی بالخصوص ضلع مظفرگڑھ کی عوام پر زور مذمت کرتی ہے اور ہم کشمیری عوام کی تائید کرتے ہوئے عالمی برادری سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق رائے دہی دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں