کشمیری ہمارے وجود کا حصہ،تنہا نہیں چھوڑیں گے ، طارق زمان

کشمیری ہمارے وجود کا حصہ،تنہا نہیں چھوڑیں گے ، طارق زمان

ملتان(کرائم رپورٹر)سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے یوم کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور مسلم لیگ ق کے کارکنان اپنے کشمیری بہن و بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارا دل ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔

کشمیری ہمارے وجود کا حصہ ہیں ان کا درد ہمارا درد ہے ، عوام مظلوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،بھارت عرصہ دراز سے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب معصوم کشمیریوں پر ظلم نہ ہوتا ہو، بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی پرامن جدو جہد آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا ، بہادر کشمیری عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں اورکشمیر کی آزادی کی پرامن تحریک زور پکڑ چکی ہے ، ظلم کا نظام کہیں بھی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں