غلام یاسین کھوکھر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سینئر ممبر ملک غلام یاسین کھوکھر ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ پرانی چنگی جنازہ گاہ مظفرگڑھ میں ادا کی گئی جس میں بار عہدیداروں اور وکلا سمیت ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے یوم سوگ منایا اور عدالتی کام بند رکھا ۔ صدر بار شیر محمد کورائی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رفاقت بھٹہ و دیگر وکلا رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔