صرف اڑھائی ماہ میں یونیورسٹی آف لیہ کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل

صرف اڑھائی ماہ میں یونیورسٹی آف لیہ کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل

ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی آف لیہ میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے پہلی تقریب تقسیم انعامات کااہتمام کیاگیا۔۔۔

جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک نے کی، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز تھے ، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی و فنی خاکے پیش کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کے مختصر وقت میں یونیورسٹی آف لیہ کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیاہے جو کہ یونیورسٹی چلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے ،طلبہ کیلئے 9 نئی فیکلٹیز اور چالیس نئے شعبہ جات کھولے جا رہے ہیں ، جن میں تقریبا\" 900 کے قریب نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی کو مالی اور کچھ ضروری انتظامی افسروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ اگر یونیورسٹی کو انتظامی افسروں اور گورنمنٹ کی طرف سے معین کردہ فنڈز مہیا کر دئیے جائیں تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں