نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )خانیوال میں نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہو سکی، اندرون شہر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق خانیوال شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث بارش کے بعد شہر کی سڑکیں اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ، مختلف علاقوں کی آبادیوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔خانیوال شہر دیہات کی منظر کشی کرتا دکھائی دیتا ہے جس کی بنیادی وجہ رواں سال نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونا ہے ، جس کی وجہ سے نالوں سے ملحقہ مالکان نے تجاوزات قائم کرکے نالوں کو مکمل بند کر دیا ہے ، نالے بند ہونے اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر رقص کرتا رہا ،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو جاتی ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں