سرکاری سکول کی اراضہ پر قبضہ،بااثر افراد نے بھانہ بنا لیا

سرکاری سکول کی اراضہ پر قبضہ،بااثر افراد نے بھانہ بنا لیا

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )سرکاری ہائی سکول کی قیمتی اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کرکے بھانہ بنادیا۔مقامی سکول انتظامیہ بے بس ہو گئی ہے ،علاقہ مکینوں نے متعدد بار سی ای او تعلیم کے نوٹس میں معاملہ لایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقہ امیر پور سادات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی دو کنال قیمتی اراضی پر مقامی بااثر افراد نے قبضہ جماکر بھانے میں تبدیل کردیا ہے ۔معززین علاقہ اور مکینوں نے جب اس بارے میں سی ای او ایجو کیشن کو آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ قبضہ کرنے والے افراد کے ساتھ میرا ذاتی تعلق ہے جس کی وجہ سے میں ان کو منع نہیں کرسکتا۔ تدریسی عمل میں کوئی خلل نہیں ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، صورتحال کے پیش نظر مقامی سکول انتظامیہ اور مکین بھی مایوس ہوگئے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سے نوٹس لے کر قبضہ گروپ سے زمین واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ موقف لینے پر سی ای او ظہور چوہان نے بتایا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جلد کارروائی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں