رمضان کا آغاز ہوتے ہی کھجوروں،بیسن کی قیمتیں آسمانوں پر

رمضان کا آغاز ہوتے ہی کھجوروں،بیسن کی قیمتیں آسمانوں پر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال میں رمضان کا آغاز ہوتے ہی کھجوروں اور بیسن کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں،کھجور ستر اور بیسن ساٹھ روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق خانیوال میں رمضان المبارک کی شروع ہوتے ہی کھجور کیساتھ ساتھ بیسن مافیا بھی میدان میں آگیا ہے اوربڑی تعداد میں کھجوروں کیساتھ ساتھ غیر معیاری بیسن کی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ رمضان المبارک میں کھجور کے نرخوں میں ستر روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے اسی طرح بیسن کی قیمتوں میں بھی ساٹھ روپے کلو تک اضافے کردیا گیا، آلو مافیا بھی سرگرم ہو گیا ہے ۔ علاوہ ازیں چکن فروشوں نے بھی من مانی شروع کردی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں